ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قرض معاف منصوبے کی کامیابی کیلئے سرکاری افسروں کا تعاون ضروری: ڈپٹی کمشنر این منجو شری

قرض معاف منصوبے کی کامیابی کیلئے سرکاری افسروں کا تعاون ضروری: ڈپٹی کمشنر این منجو شری

Mon, 08 Oct 2018 11:59:38    S.O. News Service

منڈیا،8؍اکتوبر (ایس او نیوز) حکومت کے قرض معاف منصوبے کی کامیابی کیلئے سرکاری افسروں کا تعاون ضروری ہے۔ اس منصوبے کے تحت کسانوں کو فائدہ پہنچانے افسر ضروری اقدامات کریں، یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر این منجو شری نے دی۔

انہوں نے یہاں ریاستی حکومت کے زرعی قرج معاف منصوبے کے تعلق سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق ریاست کے کرشی کوآپریٹیو سوسائیٹیوں کے ذریعہ 10جولائی 2018تک لئے گئے قرج کے بقیہ میں کسانوں کے فی خاندان کیلئے ایک لاکھ رپوئے تک کا قرض معاف کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے بینک کے افسروں کو ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔پرائمری اگریکلچر کوآپریٹیو سوسائٹی کے ذریعہ حاصل کردہ قرض کیلئے کسانوں سے حلف نامہ لینا ہوگا اور کوآپریٹیو سوسائیٹیوں کی طرف سے قرض معاف کئے جانے کے بارے میں مکتوب روانہ کرنا ہوگا۔

اس اجلاس میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر بی بی وجئے، منڈیا کے اسسٹنٹ کمشنر راجیش، کانت راجو، ڈی سی سی بینک کے چیف اور ڈپٹی چیف منیجر اور دیگر موجود تھے۔


Share: